ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی آدتیہ ناتھ نے پی او کے کا لیا نام تو ایس پی ترجمان بولے ، انہیں پتہ ہی نہیں ایئر اسٹرائک کہاں ہوئی؟

یوگی آدتیہ ناتھ نے پی او کے کا لیا نام تو ایس پی ترجمان بولے ، انہیں پتہ ہی نہیں ایئر اسٹرائک کہاں ہوئی؟

Wed, 13 Mar 2019 12:20:20    S.O. News Service

نئی دہلی ،13؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک ٹویٹ پر سماجوادی پارٹی کے ترجمان گھنشیام تیواری نے گھیر لیا۔مسئلہ تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے پی او میں ایئر اسٹرائک ہونے کی بات کہہ دی تھی۔دراصل یوگی نے ٹویٹ کر کہا پلوامہ کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔ شمال مشرقی میں ایک ہی سرجیکل اسٹرائک سے تمام دہشت گرد کیمپ ختم کرنے کے ساتھ اری سرجیکل اسٹرائک کے ذریعے کشمیر میں دہشت گردی کی کمر بھی توڑ دی گئی ہے۔دوسرے ٹویٹس میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں ابھی حال ہی میں ایئر اسٹرائک کے ذریعے جوکام مودی جی کی قیادت والی حکومت نے کیا ہے، اسے دیکھتے ہوئے ملک میں مودی جی کی سرکار ایک بار پھر بنے گی اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے بی جے پی اتحاد مودی جی کی قیادت اکثریت سے جیت جائے گا۔اترپردیش 74 پلس کے مقصد کو لے کر آگے بڑھے گا، امیٹھی اور اعظم گڑھ کو بھی بی جے پی ہی جیتے گی۔ یوپی کے وزیر اعلی کی ٹویٹس میں پی او میں سرجیکل اسٹرائک کا ذکر ہونے پر سماج وادی پارٹی کے ترجمان گھنشیام تیواری نے ٹویٹ کیا۔انہوں نے کہا اتنے سارے نیوز کوریج کے بعد بھی ان کو خبر نہیں کہ ایئر اسٹرائک کہاں ہوئی! پاک میں ہوئی یا پاک مقبوضہ کشمیر میں۔کتنے مرے یہ شمار کرنے کے لئے گئے تھے پر کہاں گئے تھے پتہ ہی نہیں اسی لیے اترپردیش میں جہالت اور ظلم وبربریت کا اقتدار بڑھتا جا رہا ہے۔


Share: